ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں پہنچی نویں آکسیجن ایکسپریس ٹرین

بنگلورو میں پہنچی نویں آکسیجن ایکسپریس ٹرین

Mon, 24 May 2021 12:30:34    S.O. News Service

بنگلورو، 24؍ مئی (ایس او نیوز) کرناٹک میں بنگلورو کے آئی سی ڈی وائٹ فیلڈ میں جھارکھنڈ کے ٹاٹا نگر سے اتوار کو نویں آکسیجن ایکسپریس پہنچی۔اس آکسیجن ایکسپریس کے لئے بغیر کسی رکاوٹ کے تیزی سے ٹرانسپورٹیشن کے مقصد سے ریلوے نے ایک سنگل سے آزاد ’گرین کوریڈور‘ بنایا تھا۔ یہ ٹرین چھ کرائیوجینک کنٹینر لے کر آئی ہے، جس میں ہر ایک کنٹینر میں 20۔20 ٹن لِکوڈ میڈیکل آکسیجن ہے، جو کل ملاکر 120 ٹن ہے۔کرناٹک میں ریل سے ابھی تک 1062.44 ٹن لِکوڈ میڈیکل آکسیجن پہنچائی گئی ہے۔ہندوستانی ریلوے نے اب تک 224 آکسیجن ایکسپریس چلائی ہیں اور ان سے 14500 ٹن لکوڈ میڈیکل آکسیجن کو 884 ٹینکروں میں ملک کی سبھی ضرورت مند ریاستوں کو کووِڈ 19 سے لڑائی لڑنے کے لئے پہنچایا گیا ہے۔


Share: